نئی دہلی، 29نومبر (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے ملک بھر میں عدم رواداری کے بڑھتے ہوئے رجحان کے خلاف ادیبوں، سائنس دانوں اور فلم سازوں کے ذریعہ اعزازات اور انعامات واپس کئے جانے پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے سیاست سے متاثر اور مودی حکومت کو بدنام کر نے کی گہری
سازش قرار دیا ہے۔
مسٹر سنگھ نے آج ایک نیوز چینل سے بات چیت میں ادیبوں، سائنس دانوں اور فلم سازوں کے ذریعہ انعامات واپس کرنے پر تلخ لہجے میں سوال کیا کہ ملک میں کسی بھی واقعہ کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کو ہی کیوں نشانہ بنایا جارہا ہے، جب کہ قانون و انتظام برقرار رکھنا مرکز کا موضوع ہے۔